ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / پنجاب اور گوا میں اسمبلی انتخابات کے لئے نوٹیفکیشن جاری

پنجاب اور گوا میں اسمبلی انتخابات کے لئے نوٹیفکیشن جاری

Wed, 11 Jan 2017 22:21:42  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، 11جنوری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)الیکشن کمیشن نے بدھ کو پنجاب اور گوا اسمبلی انتخابات کے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔اس سے اب ان دونوں ریاستوں میں اسمبلی سیٹوں پر نامزدگی کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ان دونوں ریاستوں میں چار فروری کو پولنگ ہوگی۔اس بار امیدواروں کو الگ سے دہلی ہائی کورٹ کی ہدایات کے مطابق ”نو ڈیمانڈ سرٹیفکیٹ“بھی دینا ہوگا،جس میں وہ یہ بتائیں گے کی ان پر بجلی، پانی، کرایہ اور ٹیلی فون کا کوئی بل گزشتہ 10سالوں کے دوران بقایہ نہیں ہے،ساتھ ہی انہیں یہ بھی بتانا ہوگا کہ ان کے پاس کسی دوسرے ملک کی شہریت تو نہیں ہے،امیدواروں کے چینلز پر تشہیر بھی ان کے کھاتے میں شامل کیا جائے گا۔ان دو ریاستوں میں ایک سا ہی الیکشن پروگرام ہے۔یہ اس طرح ہے۔گوا کی 40اسمبلی سیٹوں کے لئے 18جنوری کاغذات نامزدگی بھرنے کی آخری تاریخ، نامزدگی کاغذات کی جانچ 19جنوری کو ہوگی، 21جنوری کو نام واپسی کی آخری تاریخ اور 4فروری کو پولنگ ہوگی۔گوا اسمبلی کی مدت 18مارچ کو ختم ہو رہی ہے۔پنجاب کی 117اسمبلی سیٹوں کیلئے 18جنوری کاغذات نامزدگی بھرنے کی آخری تاریخ، نامزدگی کاغذات کی جانچ 19جنوری کو ہوگی، 21جنوری کو نام واپسی کی آخری تاریخ اور 4فروری کو پولنگ ہوگی۔پنجاب اسمبلی کی مدت 18مارچ کو ختم ہو رہی ہے۔
 


Share: